ریاست جموں کشمیر کے ادھم پور ضلع میں سری نگر پارلیمانی حلقہ کے لیے ووٹ ڈالے گیے۔ ووٹ ڈالنے کے لیے ادھم پور کے بلدیاتی دفتر میں ووٹنگ مرکز بنایا گیا جس میں کل 75 ووٹرز ہیں۔
ایک ووٹر نے کہا کہ جمہوریت پر مکمل اعتماد ہے۔

نیز انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں تاکہ جمہوریت کو مضبوط بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 30 برسوں سے کشمیری پنڈت کشمیر سے باہر رہ رہے ہیں، لوگ پریشان کن زندگیاں گزار رہے ہیں، لیکن اس بار امید ہے کہ انکی گھر واپسی ہوگی اور حالات بھی بہتر ہو جایئں گے۔