اردو

urdu

ETV Bharat / elections

بی جے پی امیدواروں کے خلاف ایف آئی آر درج - fir registered

عام انتخابات کے پانچویں مرحلے کی پولنگ میں ریاست مغربی بنگال میں سات سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، بنگال میں کل 73.97 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

بی جے پی امیدواروں کے خلاف ایف آئی آر درج

By

Published : May 6, 2019, 11:49 PM IST

انتخابی کمیشن نے بنگال میں انتخابات پر امن قرار دیا۔ دوسری جانب بی جے پی کے امیدواروں ارج سنگھ اور لاکٹ چٹرجی کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا۔


مغربی بنگال کے ریاستی الیکشن کمشنر عارض آفتاب نے پانچویں مرحلے کی پولنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'چند ناخوشگوار واقعات کو چھوڑ کر بنگال میں پانچویں مرحلے کی پولنگ پر امن رہی۔'

پریس کانفرنس میں ڈی آئی جی سدھی ناتھ گپتا بھی موجود تھے۔

عارض آفتاب نے کہا کہ تارکیشور کے 110 نمبر بوتھ پریسائڈنگ افسر کو ہٹایا گیا اور ان کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ پانچلا کے 226 نمبر بوتھ میں پریسائڈنگ افسر نے دو پولنگ ایجنٹ پر زدوکوب کرنے کا الزام لگایا ہے ۔ ایسا کرنے والوں کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔

بی جے پی کے بنگاؤں کے امیدوار پر پارٹی کا اتریو پہن کر بوتھ میں داخل ہونے کا الزام لگا ہے۔

ریاستی چیف الیکشن کمشنر عارض آفتاب نے کہا کہ دھنیا کھالی 159 نمبر بوتھ ای وی ایم توڑنے کا الزام لگایا ہے جس کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے ، اس کے علاوہ گاڑی میں توڑ پھوڑ کرنے کے معاملے میں بھی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

نوا پاڑہ کے بوتھ نمبر 241،242 میں بھی واقع پیش آیا ہے۔ ہنگلی کے چوبیڑیا میں بم باری ہوئی ہے اور آم ڈانگہ کے تیتولیا میں دو جماعتوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ ان واقعات کو چھوڑ کر کلی طور پر انتخابات پر امن رہا۔

سدھی ناتھ گپتا نے کہا کہ پانچوں مرحلے کی پولنگ میں 12افراد زخمی، پانچ گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی گئی اور 42 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

دھنیا کھالی میں لاکٹ چٹرجی اور نوا پاڑہ میں ارجن سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ پانچویں مرحلے میں بنگال میں کل 73.97 فیصد ووٹنگ ہوئ

ABOUT THE AUTHOR

...view details