اردو

urdu

ETV Bharat / elections

'نونرمان سینا کا کوئی وجود نہیں' - اشوک چوہان

مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڈنویس نے مہاراشٹر نونرمان سینا کے صدر راج ٹھاکرے پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔

fadnawaise-remarked-on-raj-thakaray

By

Published : Apr 13, 2019, 8:52 PM IST

مہاراشٹر کے ناندیڑ حلقہ انتخاب میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے فڈنویس نے کہا کہ راج ٹھاکرے کی پارٹی اس وقت بغیر امیدواروں کی پارٹی ہے اور اس کا ریاست میں کوئی سیاسی وجود نہیں ہے۔
راج ٹھاکرے نے دیوندر فرنویس کو کٹھ پتلی وزیر اعلی قرار دیا تھا۔
اس کا جواب دیتے ہوئے فڈنویس نے کہا کہ 'چونکہ راج ٹھاکرے نے آج تک خود کسی انتخاب میں قسمت آزمائی نہں کی لہذا وہ کچھ بھی بک رہے ہیں'۔
دیوندر فڈنویس نے مزید کہا کہ وہ عوام کی جانب سے بنائے گئے کٹھ پتلی وزیر اعلی ہیں اور وہ وہی کرتے ہے جو عوام کی فلاح وبہبود کے لئے ہوتا ہے۔
ریاستی کانگریس کے صدر اشوک چوہان کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فڈنویس نے کہا کہ 'ایک زمانہ تھا جب اشوک چوہان یہ کہتے تھے کہ راج ٹھاکرے لوگوں کو خوف زدہ کرتے ہیں جب کہ آج وہ ان کے نور نظر بنے ہوئے ہیں اور انہیں استعمال کر رہے ہیں.

ABOUT THE AUTHOR

...view details