اردو

urdu

ETV Bharat / elections

پرگیہ کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری : شاہ - pragya thakur news

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ نے کہا ہے کہ پارٹی کے لیڈر پرگیہ سنگھ ٹھاکرکا بابائے قوم مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کے بارے میں دیا گیا بیان پارٹی کے نظریے کے خلاف ہے اور اس پر ان کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

فائل فوٹو

By

Published : May 18, 2019, 12:10 AM IST

مسٹر شاہ نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں پریس کانفرنس میں کہا کہ سادھوی پرگیہ کے بیان سے پوری پارٹی حیران ہے لہذا فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ان کے خلاف نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی آئین کے مطابق کام کرتی ہے اور انہیں نوٹس کا جواب دینے کے لئے 10 دن کا وقت دیا گیا ہے جس پر ڈسپلن کمیٹی غور کرکے مناسب اقدامات کرے گی۔


اس سے پہلے مسٹر شاہ نے ٹوئٹ کرکے سادھوی پرگیہ، مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڑے اور پارٹی رہنما نلن كٹل کے گوڈسے کے بارے میں دیئے گئے بیانات کو عوامی زندگی کے وقار اور بی جے پی کے نظریات کے برعکس بتایا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، ’’گزشتہ دو دنوں میں مسٹر اننت کمار ہیگڑے، سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر اور مسٹر نلين كٹيل کے جو بیان آئے ہیں وہ ان کے ذاتی بیان ہیں، ان بیانات سے بھارتیہ جنتا پارٹی کا کوئی تعلق نہیں ہے‘‘۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details