اردو

urdu

ETV Bharat / elections

بی جے پی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ - لیہہ رشوت خوری معاملے

جموں و کشمیر نیشنل پینتھرز پارٹی نے 'لیہہ رشوت خوری معاملے' میں ملوث بی جے پی کے رہنماؤں کے خلاف معاملہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فائل فوٹو

By

Published : May 10, 2019, 8:52 PM IST


جموں و کشمیر نیشنل پینتھرز پارٹی کے ریاستی سکریٹری کیپٹن انِل گور نے جموں میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں 'لیہہ رشوت خوری معاملے' پر سوال اٹھایا۔

پریل کلب لیہہ کی جانب سے داخل کی گئی شکایت تحریر کو بھی میڈیا کے سامنے پیش کیا۔

متعلقہ ویڈیو


انہوں نے بی جے پی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے تمام حدود پار کر دی ہے نیز سرعام قوانین کی خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی رہنماؤں کو پیسوں کے لفافے بانٹتے ہوئے سی سی ٹی وی میں ان کے عکس قید کر لیے گئے ہیں۔


انہوں نے لیہہ پولیس کی جانب سے معاملہ کو رفع دفع کرنے کی مبینہ کوششوں پر افسوس کا اظہار کیا اور اسے اقتدار کا غلط استعمال سے تعبیر کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details