کرناٹک کانگریس نے سی ایل پی کی میٹنگ طلب کی - سدا رامیا
لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کی شکست کے پیش نظر ریاستی کانگریس نے 29 مئی کو سی ایل پی (کانگریس لجسلیچر پارٹی) کی میٹنگ طلب کی ہے۔
congress-clp-meeting
اس میٹنگ میں سابق چیف منسٹر سدا رامیا نائب وزیر اعلی پرمیشورا اور کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر گنڈو راو شریک ہوں گے۔
ریاستی اسمبلی میں کانگریس کے 79 جے ڈی ایس کے 37 ارکان اسمبلی ہیں اور دونوں کے اتحاد سےکرناٹک میں حکومت چل رہی ہے۔
مذکورہ دونوں جماعتوں میں اتحاد کے باوجود رہنماوں کے مابین لوک سبھا انتخابات کے موقع پر کھلےاختلافات دیکھے گئے۔
جس کا راست فائدہ بی جے پی کو پہنچا اور بی جے پی نے 28 میں سے25 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔