اردو

urdu

ETV Bharat / elections

'ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی الیکشن کمیشن خاموش' - election comission

وزیراعلی آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو نے الیکشن کمیشن اور وزیراعظم مودی پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔

'ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی الیکشن کمیشن خاموش'

By

Published : Apr 15, 2019, 6:58 PM IST

انھوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار یہ دیکھا گیا ہے کہ وزیراعظم کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعہ رقم کی منتقلی ہوئی۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کی سرپرستی میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں۔

چندرا بابو نائیڈو نےکہا کہ ملک کا وزیراعظم اپنے ہیلی کاپٹر میں ریاستووں میں رقم تقسیم کررہا ہےاور الیکشن کمیشن خاموش ہے۔

انھوں نے سوال کیا کہ الیکشن کمیشن اس ضمن میں کاروائی سے پرہیز کیوں کررہا ہے۔

وزیراعلی آندھرا پردیش نے کہا کہ 'نو ہزار کروڑ روپے کی لاگت کے وی وی پیٹ مشینوں کی تصدیق کرنے سے بھی الیکشن کمیشن بچنا چاہتا ہے'۔

انھوں نے مزید کہا کہ 'نریندر مودی ملزمین کے چوکیدار ہیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details