اس موقع پر بارہمولہ پارلیمانی نشست سے بے جے پی کے امیدوار ایم ایم وار نے نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی جماعتوں پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ 'ان پارٹیوں نے آج تک کشمیریوں کا استحصال کیا ہے اور یہ جماعتیں اقتدار کی بھوکی جماعتیں ہیں'-
'مقامی پارٹیوں نے کشمیریوں کا استحصال کیا' - کشمیر
ریاست جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل علاقے میں بی جے پی کا کنونشن منعقد کیا گیا جس میں پارٹی کارکنان کے علاوہ پارٹی سے وابستہ سرکردہ رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
بی جے پی کا پارٹی کنوینشن
انہوں نے کہا کہ 'اگر کشمیر میں لوگ بی جے پی کو کامیاب کریں گے تو یہ ان کے لیے ایک بہترین موقع ہے کہ کشمیر کو ترقی کی طرف لے جانے کا۔
کنونشن میں بی جے پی کے بارہمولہ کے ضلع سیکرٹری ڈی کے نہرو نے بھی اجلاس میں شریک لوگوں کو بی جے پی کو کامیاب بنانے کی تلقین کی - اس کے علاوہ پارٹی سے وابستہ کئی سرکردہ رہنما کنوینشن میں موجود تھے۔