اردو

urdu

ETV Bharat / elections

بی جے پی امیدوار کی پریس کانفرنس میں کانگریس کارکنان نے کیا ہنگامہ

بھارتی ریاست کرناٹک میں وجے پور کے ایک ہوٹل میں پریس کانفرنس منعقد ہوئی، اس موقع پر بی جے پی کے حلقہ وجے پور کے لوک سبھا امیدوار اے ایس پاٹل نے خطاب کیا۔

bjp leader as patil

By

Published : Apr 15, 2019, 11:39 PM IST

اس دوران انھوں نے شہر کے ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے کانگریس رکن اسمبلی اور ریاستی وزیر ایم بی پاٹل پر بدعنوانی کا الزام لگایا۔
مذکورہ بی جے پی رہنما کی جانب سے کانگریس رکن اسمبلی ایم بی پاٹِل پر الزمات لگانے کی خبر موصول ہوتے ہی کانگریس کارکنان پریس کانفرنس کےمقام پر پہنچ گئےاور ہنگامہ شروع کردیا،کانگریس کارکنان نے نعرے بازی کرتے ہوئے پریس کانفرنس کو روک دیا۔
اس موقع پر پولیس نے کانگریس اور بی جے پی کارکنان کو منتشر کرتے ہوئے معاملے کو سنگین ہونے نہیں دیا۔
بی جے پی امیدوار اے یس پاٹل نے کہا کہ وہ پریس کانفرنس کر رہے تھے اس دوران ان پر کانگریس کارکنان نے حملہ کردیا، اور بدسلوکی کی۔
انھوں نے کہا کہ وہ کانگریس رہنما اور کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details