اردو

urdu

ETV Bharat / elections

'بی جے پی دوبارہ اقتدار میں آئی تو آئین باقی نہیں رہے گا' - تیجسوی یادو

جواں سال رہنما تیجسوی یادو نے کہا کہ بی جے پی امیروں کی پارٹی ہے،جو غریب، دلت اور اقلیتوں کا استحصال کر امیروں کو آگے بڑھانے کا کام کر رہی ہے۔

تیجسوی یادو نے کہا کہ بی جے پی امیروں کی پارٹی ہے،متعلقہ تصویر

By

Published : Apr 25, 2019, 10:09 AM IST

یہ عام انتخاب ملک، آئین اور ریزرویشن کو بچانے اور غریب، دلت ،بے روزگاروں کو حق دلانے کے لیے ہے'۔
ان خیالات کا اظہار ر سے سابق وزیر اعلی تیجسوی یا دوہ نے کیا۔ وہ جھارکھنڈ میں پلا مو کے حسین آباد انو منڈل میدان میں ایک انتخابی ریلی کو خطاب کر رہے تھے۔

تیجسوی یادو نے کہا کہ بی جے پی امیروں کی پارٹی ہے،متعلقہ ویڈیو
یہ انتخابی اجلاس عظیم اتحاد کے امیدوار گھورن رام کی حمایت میں تھا۔بہار کے حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو نے کہا بی جے پی امیروں کی پارٹی ہے،جو غریب، دلت اور اقلیتوں کا استحصال کر امیروں کو آگے بڑھانے کا کام کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا عوام کی عدالت سب سے بڑی عدالت ہوتی ہے،جہاں نہ تو تاریخ ہوتی ہے نہ وقت،صرف فیصلہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اور ان کے اہل خانہ کو پورا یقین ہے کہ لالو پرسادیادو کو انصاف ملے گا اور وہ جیل سے باہر آئیں گے۔بہار کے سابق وزیر اعلی جیتن رام مانجھی نے بھی بی جے پی کو نانہ بناتے ہوئے کہ ریزرویشن بچانا ہے تو این ڈی اے حکومت کو ہٹانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جملے بازی کی اس حکومت نے اب تک غریبوں کو ملے ریزرویشن کے ساتھ چھیڑ۔چھاڑ کرنے کا کام کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details