ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کی سبزی منڈی میں عام انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری تھی کہ اسی درمیان غلاظت میں روزی روٹی تلاش کرتے وہ معصوم بھی نظر آئے جن پر کسی سیاسی رہنما کی نظر نہیں پڑی۔
یہ دل دہلا دینے والی تصویر ضلع بارہ بنکی کے سبزی منڈی کی ہے جہاں شام کے وقت 10 سالہ امت اپنی والدہ کے ساتھ ووٹ کاؤنٹنگ کے دوران استعمال شدہ پانی کی بوتلیں اور لنچ باکس جمع کر رہا تھا۔
امت کا پورا کنبہ کوڑا جمع کرکے ان کو فروخت کرتا ہے اور اس کے ذریعہ اپنی زندگی گزارتا ہے۔