'جیلوں میں قید بھارتی افراد رمضان سے پہلے واپس ہوں گے' - وزیر اعظم نریندر مودی نے اترپردیش کے بھدوہی میں اتوار کو ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ 850 ہندوستانی جو سعودی عرب کے جیلوں میں قید ہیں وہ رمضان سے پہلےوطن عزیز واپس آجائیں گے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اترپردیش کے بھدوہی میں اتوار کو ایک انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران اعلان کیا کہ 850 بھارتی جو سعودی عرب کے جیلوں میں قید ہیں وہ رمضان سے پہلے وطن عزیز واپس آجائیں گے۔
اپنے خطاب میں نریندرمودی نے کہا کہ بھارت سے لوگ سعودی عرب جاتے ہیں۔ ان میں کچھ فریضہ حج ادا کرنےکے ساتھ روزگار بھی تلاش کرتے ہیں۔
لیکن کچھ غلطیوں کی بناء پر ان کو جیل میں ڈال دیا جاتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا اس ضمن میں انھوں نے ولی عہد سلمان سے 850 بھارتیوں کو جو مختلف وجوہات سے سعودی کی جیل میں بند ہیں ان کو واپس کرنے کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے میری درخواست کو قبول کرلیا اور ان کو اب بھارت کے واپس بھیجاجائے گا۔
وزیراعظم نے اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے عوام سے سوالیہ لہجے میں کہا کہ کیا مہاملاوٹی لوگوں کے ذریعہ جو گیم کھیلا جارہا ہے اس سے آپ ناراض نہیں ہیں؟وہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ مودی نے مسعود اظہر پر پابندی اس لیے لگوائی کیونکہ الیکشن تھے وہ لوگ اب ساری چیزوں کو الیکشن کے لینس سے دیکھنے کے عادی ہوگئے ہیں۔
اگر کوئی بھی دہشت گردانہ واقعہ ملک میں وقوع پذیر ہوتا ہے تو ملک کے شہریوں کو کافی مایوسی ہوتی ہے۔ جب ہماری جانباز جوانوں کی لاشیں ملک میں آتی ہیں تو پورا ملک غم میں ڈوب جاتاہے۔ اور جب ان کو منھ توڑ جواب دینے کے لئے سرجیل اسٹرائیک ہوتی ہے تو پورے ملک کا سر فخر سے بلند ہوتا ہے۔ لیکن مہاملاوٹی لوگ ملک کو عالمی پیمانے پر ملی عزت و قار سے خوش نہیں ہیں۔
نریندر مودی نے کانگریس صدر راہل گاندھی پر حملہ کرتے ہوئے کہا’’ وہ لوگ جو ملک کی عوام کے لئے بیت الخلاء نہیں بنوا سکتے۔ اور جو ملک کے دفاعی سودے اپنے دوستوں کو دلاتے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا امیٹھی کے لوگ جانتے ہیں کہ کس طر ح سے ’نامدار‘ نے اپنے تاجر دوستوں اور شراکت داروں کی مدد کی لیکن امیٹھی او ر رائے بریلی کو پوری طرح سے نظر انداز کیا ہے۔
TAGGED:
Pm narender modi