سابق فوجی تیج بہار یادو کی بنارس سے پرچہ نامزدگی خارج ہونے کے بعد سے ہی وزیر اعظم نریندر مودی کی پرچہ نامزدگی پر مسلسل سوالات کھڑے ہورہے ہیں، تاہم دیپانشو ساہو نامی ایک نوجوان نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعے اپنی بیوی کے املاک کا ذکر نہ کرنے پر الیکشن کمیشن سے شکایت کی ہے۔
وزیر اعظم کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت - وزیر اعظم کے خلاف شکایت
قومی دار الحکومت دہلی میں ایک نوجوان نے وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف بیوی کے املاک کا ذکر نہ کرنے پر الیکشن کمیشن سے شکایت کی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف شکایت
ساہو کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی بیوی کے بارے میں پرچہ نامزدگی میں ذکر تو کیا، لیکن ان کے بارے میں بتایا نہیں کہ وہ مطلقہ ہیں یا نہیں، اگر وہ ان کی بیوی ہیں تو کم از کم ان کا پین نمبر یا ان کے املاک کا ذکر کرنا چاہیے۔ جب کہ مودی نے ایسا کچھ بھی نہیں کیا۔
یہ الیکشن کمیشن کے اصول کی خلاف ورزی ہے اسی لیے میں نے اس کی شکایت الیکشن کمیشن میں درج کرائی ہے، لیکن کمیشن اس جانب کوئی بھی کاروائی کرنے کو تیار نہیں۔
Last Updated : May 16, 2019, 7:31 AM IST