اس سلسلے میں اپوزیشن پارٹیاں دارالحکومت دہلی میں اپنی طاقت اور اتحاد کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ای وی ایم کے تعلق سے میٹنگ کے بعد انہوں نے اپنے اعتراضات سے انتخابی کمیشن کو آگاہ کرایا اور ایکزٹ پول سمیت دیگر امور کی شکایات کیں۔
دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں 22 سیاسی پارٹیوں نے ای وی ایم کے تعلق سے ایک مشترکہ میٹنگ کی جس میں کانگریس کے سینیئر رہنما غلام نبی آزاد، ٹی ڈی پی کے چندرا بابو نائیڈو، کانگریس کے ابھیشیک منو سنگھوی، ڈی ایم کے کی کنی موزی، این سی پی کے پرفل پٹیل، سی پی ایم کے سیتارام یچوری، سی پی آئی کے ڈی راجہ، بی ایس پی کے ستیش چندر مشرا، دانش علی وغیرہ نے شرکت کی۔
یہ رہنما شروع سے ہی ای وی ایم میں گڑبڑی کا اندیشہ ظاہر کرتے رہے ہیں اور 50 فیصد پرچیوں کو ای وی ایم سے ملانے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ہر انتخابی حلقے کے پانچ پولنگ مراکز پر وی وی پیٹ لگانے کی ہدایت دی ہے جس پر بحث ہوئی۔
میٹنگ کے بعد تمام پارٹیوں کے نمائندے الیکشن کمیشن پہنچے جہاں انہوں نے ای وی ایم میں گڑبڑی اور وی وی پیٹ کی کمی سمیت دیگر شکایتں کی۔