کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے مسلم اکثریتی علاقے میں واقع تاریخی پارک سرکس میدان کے مین گیٹ پر گزشتہ رات کچھ شرپسندوں نے ایک نوجوان کا قتل کردیا جس سے علاقے میں افراتفری کا ماحول ہے۔ youth murdered at Park Circus ground in Kolkata
ذرائع کے مطابق بینیا پوکھر تھانہ علاقے کا رہنے والا نوجوان شاہنواز فرید اپنے ایک دوست کے کال پر گزشتہ روز دیر رات پارک سرکس میدان گیا تھا جہاں آج صبح وہ خون سے لت پت ملا، واقعے کے بعد نوجوان کے گھر والوں نے جائے وقوع پر پہنچ کر پولیس کو معاملے کی اطلاع دی اور شدید زخمی نوجوان کو چترنجن نیشنل میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں داخل کرایا جہاں کے ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ Murder case in Kolkata