اردو

urdu

ETV Bharat / crime

Woman Chops Husband's Body دہلی میں شردھا قتل جیسا ایک اور معاملہ، ماں اور بیٹا گرفتار - دہلی میں انسانی لاشوں کے ٹکر برآمد

دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے مشرقی دہلی سے انسانی لاش کے ٹکڑوں کا معمہ حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ماں اور بیٹے نے قتل کر کے لاش کے ٹکڑے کیے اور پھر انہیں فریج میں رکھا، پھر روزانہ لاش کے ٹکرے کو آس پاس کے علاقے میں پھینکتے رہے۔ Woman and SonChops Husband's Body, Stores Pieces In Fridge

Another Shraddha Walkar-style murder In Delhi: Woman and son Chops Husband's Body, Stores Pieces In Fridge To Dispose Later
دہلی میں شردھا قتل جیسا ایک اور معاملہ، ماں اور بیٹا گرفتار

By

Published : Nov 28, 2022, 3:16 PM IST

Updated : Nov 28, 2022, 3:38 PM IST

نئی دہلی: شردھا قتل کیس کا معمہ ابھی حل نہیں ہوا تھا کہ تقریباً اسی طرح کا ایک اور معاملہ سامنے آگیا۔ دہلی پولیس نے پیر کے روز مشرقی دہلی سے انسانی لاش کے ٹکروں کا معمہ حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ معاملہ ابتدائی طور پر ناجائز تعلقات سے متعلق ہے، جس میں دہلی کے پانڈو نگر کے سے تعلق رکھنے والے انجن داس کو بے ہوش کرکے مارا گیا اور بعد میں لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے فریج میں رکھا گیا تھا۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ قتل کسی اور نے نہیں بلکہ اس کے سوتیلے بیٹے اور بیوی نے مل کر کیا۔ دونوں نے انجن داس کو قتل کر کے لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے، پھر اسے فریج میں رکھا اور روزانہ ایک ایک کر کے آس پاس کے علاقوں میں پھینکتے رہے۔ پولیس نے قتل میں ملوث ماں بیٹے کو گرفتار کر لیا ہے۔ Woman and Son Chops Husband's Body, Stores Pieces In Fridge

ویڈیو

دراصل 5 جون کی رات کو اس وقت ہلچل مچ گئی جب پانڈو نگر تھانہ علاقے کے رام لیلا گراؤنڈ کی جھاڑیوں میں انسانی اعضا ملے، جب پولیس ٹیم نے ایک بیگ کی جانچ کی تو اس میں سے بدبو آنے لگی، جب اسے کھول کردیکھا گیا اس میں انسانی لاش ملی۔ پولیس نے اعضاء قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔ اسی دوران 7 جون اور 9 جون کو اس رام لیلا گراؤنڈ کے ارد گرد انسانی اعضاء کے کچھ اور ٹکڑے ملے۔

بتایا جا رہا ہے کہ رام لیلا گراؤنڈ کے ارد گرد نصب سی سی ٹی وی نے اس پورے قتل کے معمہ کو سلجھانے میں اہم کردار ادا کیا۔ سی سی ٹی وی میں ملزمان تھیلے جنگل میں لے جاتے ہوئے نظر آئے، جس کی بنیاد پر پولیس نے تفتیش شروع کی اور ان تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔ کرائم برانچ دوپہر 1:00 بجے دہلی پولیس ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرکے اس بارے میں تفصیلی جانکاری دے گی۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Nov 28, 2022, 3:38 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details