اردو

urdu

ETV Bharat / crime

انشورنس کی رقم پانے کے لیے بیوی نے کیا شوہر کا قتل - روہتک میں قتل

ڈسٹرکٹ پولیس نے روہتک کے رہنے والے سندیپ کے قتل کے معاملے کو حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

انشورنس پالیسی کے لیے ایک شخص کا مبینہ قتل
انشورنس پالیسی کے لیے ایک شخص کا مبینہ قتل

By

Published : Feb 22, 2021, 12:10 PM IST

ریاست ہریانہ کے ضلع روہتک میں بیوی اور اس کی بہن نے سندیپ نامی نوجوان کو صرف اس لیے قتل کردیا کہ اسے انشورنس کا 18 لاکھ روپے کی رقم مل جائے ۔

ہریانہ پولیس نے دعویٰ کیا ہےکہ بیوی اور اس کی بہن نے مل کر متوفی سندیپ کو مارنے کا منصوبہ بنایا تھا، کیونکہ سندیپ کی انشورنس پالیسی 18 لاکھ روپے کے قریب تھی۔

انشورنس پالیسی کے لیے ایک شخص کا مبینہ قتل

ڈسٹرکٹ پولیس نے روہتک کے رہنے والے سندیپ کے قتل کے معاملے کو حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

وہیں اس معاملے میں مفرور ملزمین کو پولیس نےگرفتار کرلیا ہے۔

سندیپ کی اہلیہ نے اپنی بہن کے ساتھ مل کر یہ اس کام کو انجام دیا۔

خیال رہے کہ اس معاملے میں سندیپ کی اہلیہ مورتی اور اس کی سالی گیتا کو پولیس نے گرفتار کرکے انہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔

مزید پڑھیں:سونی پت میں آج کسان مہاپنچایت، ٹکیت موجود ہوں گے

یہ واقعہ گذشتہ ماہ کی 28 جنوری 2021 کا ہے جب کہ روڑکی روڈ پر پولیس کو جلی ہوئی لاش ملی تھی۔

مقتول کے والد راجندر کی شکایت پر اس کی بیوی اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمین نے سندیپ کو مارنے کے بعد اس کو حادثہ بتانے کی کوشش کی تاکہ اس انشورنس پالیسی کی رقم حاصل کی جا سکے ، تاہم ان سبھی ملزمین کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details