اردو

urdu

ETV Bharat / crime

سماجی کارکن وارورا راؤ ہسپتال سے ڈسچارج - ایلگر پریشد

تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے معروف سماجی کارکن و شاعر وارورا راؤ کو ممبئی کے ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے، وہ کافی دنوں سے علیل چل رہے تھے۔

varavara rao
varavara rao

By

Published : Mar 7, 2021, 12:14 PM IST

سماجی کارکن وارورا راؤ ماؤنوازوں سے تعلق رکھنے کے معاملے میں ملزم ہیں اور ممبئی کے ناناوتی ہسپتال میں زیرِعلاج تھے۔

سماجی کارکن وارورا راؤ کو گذشتہ روز اپنے گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

وارورا راؤ کی عمر اس وقت 82 برس ہے۔

ان کی عبوری ضمانت 6 ماہ کے لئے گذشتہ ماہ 22 فروری 2021 کو طبی بنیادوں پر بمبئی ہائی کورٹ نے منظور کی تھی۔

راؤ کی گرفتاری 2018 میں ہوئی تھی۔

تاہم صحت خراب ہونے کی وجہ سے ان کو گذشتہ سال نومبر 2020 میں ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔

ہائی کورٹ نے ہدایت دی تھی کہ ہسپتال سے فوری ڈسچارج کئے جانے کے بعد ان کو ضمانت پر رہا کیا جائے۔

ان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے راؤ سے خواہش کی تھی کہ وہ 50 ہزار روپئے کا شخصی مچلکہ اور اسی رقم کے برابر مزید دو ضمانت کی رقم جمع کروائیں۔

اس معاملہ کی جانچ این آئی اے کی جانب سے کی جا رہی ہے۔

عدالت نے ان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے کئی شرائط رکھیں جن میں ان کا صرف ممبئی میں ہی این آئی اے کی عدالت کے حدود والے علاقہ میں ہی قیام شامل ہے۔

ضمانت کے 6 ماہ کی تکمیل کے بعد یا تو راؤ خود سپرد کریں گے یا پھر وہ ضمانت کی توسیع کے لئے ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details