بدایوں (اتر پردیش): 2017 میں ایک نوجوان جوڑے کے قتل معاملے میں مقامی عدالت نے ایک خاندان کے چار افراد کو سزائے موت سنائی ہے۔ استغاثہ کے وکیل انیل کمار سنگھ نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ جج پنکج اگروال نے جمعرات کو کشن پال، اس کی بیوی جل دھارا اور ان کی بیٹوں وجے پال اور رامویر کو موت کی سزا سنائی ہے۔ Four of family sentenced to death for killing couple
انہوں نے بتایا کہ 14 مئی 2017 کو یورینا گاؤں کے رہنے والے پپو سنگھ نے ان چاروں کے خلاف اپنے بیٹے 24 سالہ گووند اور کشن پال کی بیٹی 22 سالہ آشا کو کلہاڑی سے وار کرکے قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرایا تھا۔ ان چاروں پر الزام تھاکہ انہوں نے شادی کے بہانہ گووند اور آشا کو دہلی سے گاؤں واپس بلایا اور گوند پر حملہ کردیا۔ کلہاڑی سے گووند کے سر پر وار کیا گیا جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔