اس سلسلہ میں پولیس بیان کے مطابق 12 دسمبر 2021 کو واکورہ تھانہ کو گورنمنٹ ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹر سے یہ تحریری شکایت موصول ہوئی کہ 11 اور 12 کی درمیانی شب سکول میں چوری کی واردات رونما ہوئی ہے۔اس شکایت کے توسط سے مقدمہ زیر نمبر 224/2021 درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔Two Theft Case Solved in Ganderbal
Two Theft Case Solved in Ganderbal: گاندربل میں چوری کے دو معاملات حل, پانچ افراد گرفتار، مال مسروقہ برآمد - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز
گاندربل پولیس نے چوری کے دو معاملات حل کرتے ہوئے پانچ ملزمان کی گرفتاری عمل میں لاتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا۔Two Theft Case Solved in Ganderbal
گاندربل میں چوری کے دو معاملات حل
یہ بھی پڑھیں:
اس طرح پولیس نے دو الگ الگ چوری کی وارداتوں کو حل کرتے ہوئے پانچ ملزمان جن کی شناخت جاوید احمد میر ساکن نبی پورہ بانڈی پورہ،محمد شفیع لون ساکن ہتھ لنگو سوپور ،معراج الدین مٹہ ساکن شیر کالونی سوپور، زبیر احمد صوفی ساکن شیر کالونی سوپور، علی محمد ڈارساکن مسلم آباد سوپور کی گرفتاری عمل میں لائی جن کی تحویل سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔