نوئیڈا پولیس کو ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔آج صبح پولیس نے باویریا گینگ کے دو شاطر بدمعاشوں انکاؤنٹر کے بعد گرفتار کیا ہے۔
پولیس انکاؤنٹر میں باویریا گینگ کے دو رکن گرفتار پولیس انکاؤنٹر میں باویریا گینگ کے دو رکن گرفتار دہلی سے متصل شہر نوئیڈا کے سیکٹر 20 کوتوالی پولیس نے صبح پانچ بجے کے قریب سیکٹر 20 کے گول چکر کے یوٹرن کے قریب دو شرپسندوں کو مڈبھیڑ کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ ان کے قبضے سے ایک پستول ،طمنچہ، کارتوس، کھوکھا اور چوری کی موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمین کی شناخت ہاپوڑ کے رہائشی پون اور جارچہ میں رہنے والے شیو رام کے طور سے ہوئی ہے۔
پولیس انکاؤنٹر میں باویریا گینگ کے دو رکن گرفتار
پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ باویریا گینگ کے دو بدمعاش کسی واردات کو انجام دینے کے لیے سیکٹر 20 کے گول چکر پر موجود ہیں۔اس اطلاع کے موصول ہونے کے فورا بعد کوتوالی سیکٹر 20 کے تھانہ انچارج راکیش کمار سنگھ اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور انہوں نے ملزمین کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران ملزمین نے پولیس کو دیکھ کر ان پر فائرنگ شروع کردی۔جس کے بعد نوئیڈا پولیس نے دفاع کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی۔
پولیس انکاؤنٹر میں باویریا گینگ کے دو رکن گرفتار فائرنگ کے دوران دونوں شرپسندوں کی ٹانگ میں گولی لگی اور انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ فی الحال ملزمین کو علاج کے لئے ضلعی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ملزم باویریا گینگ کے سرگرم رکن ہیں۔ گرفتار پون کے خلاف دو درجن سے زائد مقدمات درج ہیں۔