اردو

urdu

ETV Bharat / crime

قاضی گنڈ: گاڑی سے اسلحہ سمیت دو گرفتار - سکیورٹی فورسز

جموں و کشمیر میں قاضی گنڈ کے قریب قومی شاہراہ پر سکیورٹی فورسز نے ایک گاڑی سے اسلحہ اور گولہ بارود کے ساتھ دو افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Two arrested with weapons
Two arrested with weapons

By

Published : Jun 6, 2021, 12:22 AM IST

پولیس کے مطابق فورسز کی مشترکہ کاروائی میں لورمنڈہ کے قریب سرینگر جموں شاہراہ پر گاڑی روک کر تلاشی کارروائی کے دوران کھال میں چُھپایا گیا اسلحہ و گولہ بارود ضبط کیا ہے۔

ضبط شدہ ہتھیاروں میں 2 اے کے 56،8 میگزین، 10 9 ایم ایم پستول، 18 پستول میگزین، 9 ہتھ گولے اور دیگر گولہ بارود شامل ہیں۔

پولیس نے گاڑی میں سوار دو افراد معراج احمد بٹ اور زاہد نبی ڈار (پانپور) کو گرفتار کیا ہے اور ان سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details