اردو

urdu

ETV Bharat / crime

گیا: بدمعاشوں نے ٹھیکیدار کو گولی مار کر زخمی کیا - گیا نیوز

گیا میں بدمعاشوں نے ایک ٹھیکدار کو آج گولی مارکر شدید طور پر زخمی کردیا۔ ٹھیکیدار کی نازک حالت کے نظر انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بہتر علاج کے لئے پٹنہ ریفر کردیا ہے۔

گیا: بدمعاشوں نے ٹھیکیدار کو گولی مار کر زخمی کیا
گیا: بدمعاشوں نے ٹھیکیدار کو گولی مار کر زخمی کیا

By

Published : Feb 17, 2021, 5:09 PM IST

گیا میں بدمعاشوں نے آج ایک ٹھیکدار کو دن دہاڑے گولی مار کر زخمی کردیا، ٹھیکیدار کی تشویشناک حالت کو دیکھتے ہوئے بہتر علاج کے لئے پٹنہ ریفر کردیا گیاہے، پولیس معالے کی تحقیقات کررہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق شہر کے رام پور تھانہ علاقہ کے چیریاتانڈ محلہ میں سامویادو بدمعاش نے ایک ٹھیکدار کو آج گولی مارکر شدید طور پر زخمی کردیا۔ جس کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے مقامی لوگوں نے انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں کہ ڈاکٹروں نے بہتر علاج کے لئے پٹنہ ریفر کردیاہے۔

ویڈیو

مقامی لوگوں کے اطلاع پر جائے وقوع پر پہنچے پولیس سپریٹنڈنٹ حالات کا جائزہ لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے ماری شروع کردی حالانکہ ملزم ابھی بھی مفرور ہے، پولیس نے ملزم کی بیوی کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کررہی ہے۔

مزید پڑھیں:

گیا: آٹو ڈرائیور کی لاش برآمد

واضح رہے کہ ٹھیکیدار سنجیو آج صبح اے پی کالونی میں بچو یادو کے گھر کے نزدیک کنہائی ساؤ کے پوتہ راجہ عرف ابھیشیک کمار کے گھر کی تعمیر کرا رہے تھے۔ اس دوران بدمعاش شامو یادو اور اس کے ساتھی نئے تعمیر شدہ گھر کے پاس پہنچے اور پستول لہراتے ہوئے مزدوروں سے کام بند کرکے مکان مالک سے ملانے کی بات کہیں۔ واقعے کے بارے میں پوچھے جانے بدماشوں نے پر گولیاں چلانی شروع کردی جس سے ٹھیکیدار سنجیو شدید طور پر زخمی ہوگیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details