سونی پت: ہریانہ کے ضلع سونی پت میں گزشتہ دیر رات ایک تیز رفتار کار بیریکیڈس سے ٹکرا گئی، کار میں سوار 6 افراد میں سے 3 افراد زندہ جل گئے جبکہ تین شدید زخمی ہیں۔ یہ حادثہ سونی پت سے میرٹھ-جھجر جانے والی قومی شاہراہ پر پیش آیا۔
اطلاعات کے مطابق کار میں سوار سبھی نوجوان ایم بی بی ایس کے طالب علم ہیں۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے تینوں نوجوان روہتک پی جی آئی سے ایم بی بی ایس کر رہے تھے جس کی شناخت ہریانہ کے نارنول کے رہائشی پلکت، ریواڑی کے سندیش اور گروگرام کے روہت کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمی طلباء کے نام انکت، نارویر اور سومبیر ہے۔