اردو

urdu

ETV Bharat / crime

تریپورہ: مویشی چوری کے شبہ میں تین افراد کی ماب لنچنگ - mob stopped the vehicle at Uttar Maharanipur

تریپورہ میں مویشی چوری کے شبہ میں گاؤں کے لوگوں تین افراد کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا، پولیس معاملے تحقیقات کررہی ہے۔

تریپورہ: جانور چوری کی شبہ میں تین افراد کا قتل
تریپورہ: جانور چوری کی شبہ میں تین افراد کا قتل

By

Published : Jun 21, 2021, 12:26 PM IST

تریپورہ کے ضلع خوائی میں اتوار کے روز صبح مویشی چوری کے شک میں گاؤں کے لوگوں تین افراد کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا، پولیس معاملے تحقیقات کررہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پولیس آفیسر کرن کمار نے بتایا کہ اتوار کے روز صبح 4 بجے کے وقت کچھ لوگ ایک منی ٹرک میں پانچ مویشیوں کو لے کر اگرتلا کے طرف جارہے تھے اس دوران نمن جیپارہ گاؤں کے لوگوں نے منی ٹرک میں لدے مویشیوں کو دیکھا اور پیچھا کیا، کڑی مشققت کے بعد گاؤں والوں نے مویشی لدے ٹرک کو روکنے میں کامیاب ہوگئے۔

اس کے بعد گاؤں والوں نے منی ٹریک پر مویشی کے ساتھ سوار تین لوگوں کو تیز دھاردار ہتھیاروں سے پیٹنا شروع کردیا جس سے دو کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، جبکہ دیگر افراد بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔

کرن کمار نے بتایا کہ مقامی لوگوں کی اطلاع پر پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا جہاں کے ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

پولیس کے مطابق مرنے والے لوگوں کی شناخت جائد، بلال اور سیف الاسلام کے طور پر ہوئی ہے، فی الحال پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے معاملے کی تحقیقات کررہی ہے، حالانکہ اس معاملے میں ابھی تک کسی ملزمین کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details