اردو

urdu

ETV Bharat / crime

گڑھوا: مٹی دھنسنے سے تین بچے ہلاک - ریاست جھارکھنڈ کے ضلع گڑھوا

ریاست جھارکھنڈ کے ضلع گڑھوا سے ایک دل دہلانے والی خبر سامنے آئی ہے۔ گڑھوا میں مٹی دھنسنے سے تین بچے ہلاک ہوگئے۔

مٹی دھسنے سے تین بچے ہلاک
مٹی دھسنے سے تین بچے ہلاک

By

Published : Feb 11, 2021, 10:13 AM IST

پولیس اس معاملے کی اطلاع پر پہنچی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش اہل خانہ کے حوالے کی جائے گی۔

مٹی دھسنے سے تین بچے ہلاک

یہ سانحہ گڑھوا ضلع کے دھورکی تھانہ علاقہ کے شاردا گاؤں کا ہے۔

شاردا گاؤں کے کوئیری ٹولہ کے تین بچے کھیلنے گئے، وہیں مٹی دھنسنے سے وہ دب گئے جس کے سبب ان کی موت ہوگئی۔ اس واقعے کی وجہ سے گاؤں میں غم کے بادل چھا گئے۔

ہلاک ہونے والے بچوں کی شناخت پریتی کماری (10)، سپریہ کماری (11) اور سیتا رام (12) کے طور پر کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details