اردو

urdu

ETV Bharat / crime

اورنگ آباد: شوہر نے بیوی کا بہیمانہ قتل کرکے خودکشی کرلی - etv bharat news

ریاستِ مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع میں شرابی شوہر نے بیوی کا بہیمانہ قتل کرکے ملزم نے خودکشی کرلی۔ دولت آباد پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آئے واقعہ میں ملزم کی لاش برآمد کی گئی۔ گھریلو تنازعہ کے سبب قتل اور خودکشی کی واردات پیش آئی۔ پولیس اس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔

The husband killed his wife and committed suicide
شوہر نے بیوی کا بہیمانہ قتل کر خودکشی کرلی

By

Published : Oct 19, 2021, 11:59 AM IST

شرابی شوہر نے بیوی کا بہیمانہ قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ دولت آباد پولیس اسٹیشن کی حدود میں تکلیچ واڈی گاؤں میں پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ گھریلو تنازعہ کی وجہ سے میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑے ہوتے تھے۔ گزشتہ شب ایسی ہی تکرار کے بعد برہم چمپا لال بگوتے نے کلہاڑی سے بیوی پر وار کرکے اس کا قتل کردیا اور کھیت کے کنویں میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔

ویڈیو

یہ بھی پڑھیں:نوئیڈا: پولیس نے چار بدنام زمانہ لٹیروں کو گرفتار کیا

پولیس کے مطابق واردات کے وقت ملزم کا بیٹا گھر میں سورہا تھا لیکن اس سے پہلے کہ وہ سمجھ پاتا اس کی ماں خون میں لت پت پڑی تھی۔ زخمی خاتون کو ہسپتال میں داخل کیا گیا لیکن علاج کے دوران خاتون کی موت ہوگئی۔ اس معاملے کی تحقیقات دولت آباد پولیس کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details