اردو

urdu

ETV Bharat / crime

گُنا: ایک شخص کی موت کے بعد گاڑی نہیں فراہم کی گئی، متعلقین ٹھیلے پر لے گئے لاش - مدھیہ پردیش کے ضلع گُنا میں ایک شخص کی مشتبہ موت واقع ہوگئی

مدھیہ پردیش کے ضلع گُنا میں ایک شخص کی مشتبہ موت واقع ہوگئی۔ لیکن اسپتال سے لاش کو لے جانے کے لیے کوئی بھی گاڑی مہیا نہیں کرائی گئی۔

مدھیہ پردیش کے ضلع گُنا میں ایک شخص کی مشتبہ موت
مدھیہ پردیش کے ضلع گُنا میں ایک شخص کی مشتبہ موت

By

Published : Apr 1, 2021, 2:41 PM IST

ایم پی کے ضلع گُنا میں انسانیت کو شرمسار کرنے والا ایک واقعہ پیش آیا۔ یہاں کے اسپتال میں ایمبولنس نہیں ملنے پر ایک باپ کے لیے اپنے بیٹے کی لاش کو ٹھیلہ بنڈی پر لے جانے کے لیے مجبور ہونا پڑا۔ مقامی لوگوں کے ہنگامے کے بعد موقع پر پہنچنے والی پولیس نے پھر آٹو سے لاش کو بھجوایا۔

مدھیہ پردیش کے ضلع گُنا میں ایک شخص کی مشتبہ موت

کُمبھ راج گیتا نگر کا باشندہ ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اس کی مشتبہ موت واقع ہوگئی، مرنے والے لڑکے کے باپ نے بتایا کہ اس کے بیٹے کی اچانک طبیعت بگڑ نے پر منگل کے روز اسے اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

الزام ہے کہ مردہ کی لاش کو جب گھر لے جایا جارہا تھا تب وہاں اسپتال کی کوئی بھی گاڑی موجود نہیں تھی اور ان کے پاس اتنے پیسے بھی نہیں تھے کہ وہ کوئی پرائیویٹ گاڑی ہی کرایہ پر لے سکیں۔ لہٰذا وہ اپنے بیٹے کی لاش کو ٹھیلہ بنڈی پر ہی لے گئے۔ اس بات کے لیے لاش کے رشتہ داروں نے وہاں ہنگامہ کرنا شروع کردیا۔ لیکن موقع پر پہونچی پولیس نے لاش کو آٹو سے روانہ کردیا۔ پولیس اس سلسلہ میں تحقیقات کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details