اردو

urdu

ETV Bharat / crime

تانڈو: اپرنا پروہت کو گرفتاری سے عبوری راحت - او ٹی ٹی پلیٹ فارم ریگولیشن

سپریم کورٹ نے امیزون پرائم ویڈیوز کی بھارتی کمرشیل ہیڈ اپرنا پروہت کو گرفتاری سے عبوری راحت دے دی ہے۔

amazon prime india head aparna purohit
amazon prime india head aparna purohit

By

Published : Mar 5, 2021, 10:52 PM IST

ویب سیریز 'تانڈو' میں مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے معاملے میں پولیس کارروائی کا سامنا کر رہی اپرنا پروہت کو گرفتاری سے عبوری طور پر راحت مل گئی ہے۔

سپریم کورٹ کے جج اشوک بھوشن اور جج آر سبھاش ریڈی کی بینچ نے اپرنا پروہت سے کہاکہ وہ تفتیش میں تعاون کریں۔

جج نے کہا کہ اپرنا کو طلب کئے جانے پر جانچ کے لیے پولیس کے سامنے پیش ہونا ہوگا۔

اس کے علاوہ عدالت نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم ریگولیشن کے لیے مرکزی حکومت کی جانب سے بنائے گئے قواعد پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

اپرنا پروہت نے الٰہ آباد ہائی کورٹ کے اُس فیصلے کو عدالت عظمیٰ میں چیلنج کیا ہے جس میں ہائی کورٹ نے ویب سیریز 'تانڈو' معاملہ میں درج مقدمہ میں پیشگی ضمانت دینے سے انکار کردیا تھا۔

واضح رہے کہ تانڈو ویب سیریز معاملے میں مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے معاملہ میں اپرنا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details