اردو

urdu

ETV Bharat / crime

Rape in Cricket ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے آئے سری لنکن کرکٹر دانوشکا گوناتھیلک پر ریپ کا الزام، سڈنی میں گرفتار - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

آسٹریلیا کی میزبانی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 سے کھیل کو شرمندہ کرنے والی خبر سامنے آ رہی ہے۔ دراصل سری لنکن کرکٹر دانوشکا گناتھیلک پر عصمت دری کا الزام لگا ہے، جس کی وجہ سے سڈنی پولیس نے اس کرکٹر کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ سری لنکا کرکٹ (SLC) ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ ان کے مطابق ایک خاتون نے دانوشکا پر ریپ کا الزام لگایا ہے۔ اس کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے 31 سالہ دانوشکا کو سڈنی میں گرفتار کیا گیا ہے۔ Sri Lankan Cricketer accused of Rape

Rape in Cricket
Rape in Cricket

By

Published : Nov 6, 2022, 1:47 PM IST

سڈنی: سری لنکا کی قومی ٹیم کے کرکٹر دنشکا گوناتھیلاکا کو آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک خاتون پر جنسی حملے کے الزام کی بنیاد پر پولیس نے حراست میں لیا ہے۔ خبر رساں ادارے یو این آئی کے مطابق آسٹریلیا میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ T20 World Cup 2022 کے میچز میں سری لنکا کی انگلینڈ سے شکست کے چند گھنٹوں بعد اوپنر دنشکا گوناتھیلاکا کو پولیس نے گرفتار کیا۔ آسٹریلیا میں نیو ساؤتھ ویلز کی پولیس نے جاری بیان میں کہا ہے کہ جنسی جرائم کی تحقیقات کرنے والے اسکواڈ نے سڈنی میں ایک خاتون پر گزشتہ ہفتے ہونے والے مبینہ جنسی حملے کا الزام ایک سری لنکن شہری پر عائد کیا ہے۔ Sri Lankan Cricketer Danushka Gunathilaka arrested in Sydney for Rape

یہ بھی پڑھیں:

سری لنکا کے کرکٹ بورٖڈ نے تصدیق کی کہ سری لنکن شہری 31 سالہ دنشکا گوناتھیلاکا ہیں۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے جاری بیان میں کہا کہ سری لنکا کرکٹ نے تصدیق کی کہ انہیں انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے آگاہ کیا کہ کھلاڑی دنشکا گوناتھیلاکا کو جنسی حملے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ سری لنکن کرکٹ، آئی سی سی سے مشاورت کے ساتھ عدالتی کارروائی کو مانیٹر کرتے ہوئے جلد معاملے کی انکوائری کا آغاز کرے گا اور جرم ثابت ہونے کی صورت میں کھلاڑی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ پولیس کے مطابق دنشکا گوناتھیلاکا کو اتوار کی صبح سڈنی میں ایک ہوٹل سے گرفتار کیا گیا۔ دنشکا گوناتھیلاکا پر رضامندی کے بغیر جنسی عمل کا الزام ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ڈیٹنگ ایپ پر چند دنوں سے جاری بات چیت کے بعد دنشکا نے خاتون سے سڈنی میں ملاقات کی۔ پولیس کے مطابق خاتون کے گھر پر دنشکا گوناتھیلاکا نے متعدد بار ان پر جنسی حملے کیے۔ دنشکا گوناتھیلاکا کی ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں پیر کو سڈنی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ تین ہفتے قبل دنشکا انجری کا شکار ہونے کے بعد ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے تھے تاہم انہیں وطن واپس بھیجنے کے بجائے اسکواڈ کے ہمراہ آسٹریلیا میں رکھا گیا۔ سری لنکن کھلاڑی دنشکا گوناتھیلاکا نے بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز 2015 میں کیا تھا اور اب تک 8 ٹیسٹ، 47 ون ڈے انٹرنیشنل اور 46 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ سری لنکا کی ٹیم نے T20 ورلڈ کپ 2022 کے سپر 12 میں جگہ بنا لی تھی۔ اس نے گروپ 1 میں اپنا آخری میچ ہفتہ (5 نومبر) کو انگلینڈ کے خلاف کھیلا۔ دانوشکا اس میچ کے دوران ٹیم کے ساتھ تھے۔ سری لنکا کو میچ میں شکست ہوئی۔ اس میچ کے بعد دانوشکا کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ سری لنکن ٹیم اس بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک نہیں پہنچ سکی۔ جس کی وجہ سے ٹیم اب اپنے ملک واپس آگئی ہے۔ لیکن دانوشکا اس کے ساتھ نہیں ہیں، کیونکہ انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details