ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں قلعہ پولیس اسٹیشن کے مطابق دھولیہ ناسک شاہراہ پر واقع منماڑ چوپھلی سویس کمپلیکس پر سیکس ریکیٹ کی خفیہ معلومات کی وجہ سے چھاپہ مارنے کی کارروائی کو انجام دیا گیا۔ جہاں سے 7 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ جس میں چار مرد اور تین خواتین شامل ہے۔
واضح رہے کہ اس سیکس ریکیٹ چلانے والے شخص کا نام یوگیش دلیپ ویدھ عمر (28) سال ہے جس کا تعلق وڈنیر کھاکھوڈی گاؤں سے ہیں۔
اس معاملے میں پولیس نے یوگیش دلیپ ویدھ سمیت مہندبھاگ عمر (35) سال، شانت دیورے اور مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے حشمت علی عمر (28) کے علاوہ تین بنگلہ دیشی خواتین کے خلاف مقدمہ کا اندراج کرتے ہوئے مقامی کورٹ میں حاضر کیا ہے۔ جہاں جج نے ملزمین کو تین دنوں کی پولیس کسٹڈی کا حکم دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمین میں ایک لاج مینجر اور دو گراہک سمیت تین خواتین شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمین کے قبضے سے موبائل، پاکیٹ، نشیلی اشیاء کے علاوہ 12 ہزار 65 روپے کا مال و اسباب بھی ضبط کیا ہے۔ اس معاملے میں قلعہ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔