اردو

urdu

ETV Bharat / crime

سہارنپور: لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش، ملزم کے خلاف مقدمہ درج - اینٹ بھٹے میں کام کرنے والی 18 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش

سہارنپور میں اینٹ بھٹے میں کام کرنے والی ایک 18 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی گئی۔متاثرہ کی شکایت پر پولیس نے معاملہ درج کر تفتیش شروع کردی ہے۔

سہارنپور:لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش،
سہارنپور:لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش،

By

Published : Apr 6, 2021, 9:02 AM IST

ریاست اترپردیش کے شہر سہارنپور کے دیوبند علاقہ میں اینٹ بھٹے پر کام کرنے والی ایک18 سالہ دیہی لڑکی نے کوتوالی میں اینٹ بھٹے پر ہی کام کرنے والے نوجوان پر جنسی زیادتی کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

متاثرہ نے پولیس اسٹیشن میں دی گئی تحریر میں بتایا کہ وہ پیر کی صبح رفع حاجت کے لئے جنگل گئی تھی، اس دوران نوجوان بھی وہاں پہنچ گیا اور غلط نیت سے اسے کھیت میں کھینچتے ہوئے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے لگا۔متاثرہ نے بتایا اس کے شور مچانے پر موقع پر پہنچے مقامی لوگوں کو دیکھ کر ملزم نے اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی اور وہاں سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے متاثرہ کی شکایت پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details