اردو

urdu

ETV Bharat / crime

Father Attacked on Daughters in Ghaziabad: غازی آباد میں بے رحم باپ کا بیٹیوں پر حملہ - Loni Police Station Ghaziabad Crime

لونی تھانہ علاقے کے سرحدی گاؤں ٹیلا شہباز پور میں ایک شخص نے بیوی سے تنازعے کے بعد اپنے دو بیٹیوں کے گلے پر چاقو سے حملہ کر اسے زخمی کر دیا۔ جن میں سے ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم ستویر کو گرفتار کر تفتیش کر رہی ہے Loni Police Station Ghaziabad Crime۔

Father Attacked on Daughters in Ghaziabad
Father Attacked on Daughters in Ghaziabad

By

Published : Mar 28, 2022, 3:58 PM IST

غازی آباد:ریاست اتر پردیش کے غازی آباد کے لونی سرحدی علاقے سے ایک سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے جس سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تھانہ لونی سرحد کے گاؤں ٹیلا شہباز پور میں ایک شخص نے اپنی دو بیٹیوں کی گردن کاٹ کر زخمی کر دیا۔ واقعے کے بعد سے چھوٹی بیٹی کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم ستویر نے اپنی 5 سالہ اور 11 سالہ بیٹی کی گردن پر چاقو سے وار کیا۔ اس نے یہ واردات بیوی سے جھگڑے کے بعد انجام دیا ہے۔ اس کا اپنی بیوی جیوتی سے کافی عرصے سے جھگڑا چل رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ملزم باپ نے سبزی کاٹنے والے چاقو سے لڑکیوں پر حملہ کیا ہے Ghaziabad Father attacked the necks of two daughters۔

ویڈیو دیکھیے۔
سرکل آفیسر لونی، رجنیش اپادھیائے کا کہنا ہے کہ ملزم ستویر نے اپنی گردن پر بھی چاقو سے وار کرنے کی کوشش کی تھی۔ واقعے میں زخمی ہونے والی 5 سالہ بچی کی حالت تشویشناک ہے۔ فی الحال دونوں لڑکیوں کو دہلی کے جی ٹی بی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار موقع پر پہنچی اور معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ملزم ستویر کی بیٹی آسی نے بتایا کہ میں، چھوٹی بہن اور ماں جا رہے تھے۔ میرے پاپا نے گلی میں آکر لڑائی شروع کر دی اور ہماری گردن کاٹ دی۔ ستویر کی بیوی جیوتی نے بتایا کہ شوہر کہیں کام نہیں کرتا ہے۔ دن رات شراب پیتے ہیں۔ جب میں پیسے کمانے جاتی ہوں تو وہ مجھ سے لڑتے ہیں۔ یہی وجہ تھی کہ میں مائیکے میں رہ رہی تھی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details