گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ پیشہ ور مجرم شان علی خان اور اس کے دو سرگرم ساتھیوں کو گرفتار کیا ہے۔ اطلاع کے مطابق یہ گرفتاری کوٹھی تھانہ حلقہ سے ہوئی ہے۔ گزشتہ کل منگل کو ہی ایس ایس پی ہرپریت کور نے کوٹھی تھانہ انچارج کو معطل کردیا تھا، کوٹھی تھانہ انچارج پر الزامات تھے کہ وہ شان علی کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ اس کی مجرمانہ وارداتوں پر پردہ ڈال رہا تھا۔ Professional Criminal Shaan Ali Arrested
Criminal Shaan Ali Arrested پیشہ ور مجرم شان علی اور اس کے دو ساتھی گرفتار - بدنام زمانہ بدمعاش شان علی خان
گیا پولیس نے بدنام زمانہ بدمعاش شان علی خان اور اس کے دو سرگرم ساتھیوں کو گرفتار کیا ہے۔ ایس ایس پی ہرپریت کور نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شان علی کے دیگر کئی ٹھکانوں پر چھاپے ماری کی جارہی ہے۔ Shaan Ali Arrested by Gaya Police
اس کے علاوہ تھانہ انچارج اُما شنکر پر بیکو پور پنچایت کی مکھیا مہرانگیز خانم کے شوہر چھوٹن خان سے پیسے مانگنے کے ساتھ اس پر پولیس کا خوف دکھا کر ایک بڑا ٹی وی بھی خریدوایا تھا۔ چھوٹن خان نے اس کی شکایت ایس ایس پی ہرپریت کور سے کی تھی، ساتھ ہی تھانہ انچارج کا آڈیو بھی فراہم کیا تھا جس کی تحقیقات میں پایا گیا تھا کہ وہ آواز تھانہ انچارج کی ہے اور اس کے بعد ایس ایس پی، تھانہ انچارج اُماشنکر کو معطل کرنے کے ساتھ کل شام سے ایکشن میں ہیں کل پولیس کی ایک خصوصی ٹیم نے چھاپے ماری کی جس میں تین افراد کی گرفتاری ہوئی ہے۔
ایس ایس پی ہرپریت کور نے بتایا کہ تین لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور دیکھا جارہا ہے کہ اس میں مزید اور کون کون ہیں اور ان کے مجرمانہ ریکارڈ نکالے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شان علی کے خلاف کارروائی ہوئی ہے اس پر حال کے دنوں میں لیوی کی رقم کے مطالبے کے ساتھ کئی مقدمے درج ہیں۔ واضح رہے کہ شان علی پر کوٹھی تھانہ کے سابق تھانہ انچارج قیام الدین انصاری کے قتل کا بھی الزام ہے اور اس معاملے میں وہ پانچ برسوں تک جیل میں رہنے کے بعد ضمانت پر باہر ہے۔ سنہ 2016 میں قیام الدین انصاری کا کوٹھی تھانہ انچارج رہتے ہوئے قتل کردیا گیا تھا اس معاملے میں شان علی کلیدی ملزم ہے۔