اردو

urdu

ETV Bharat / crime

Policeman killed, Another Injured in Truck Crash: ٹرک کی ٹکر سے پولیس جوان ہلاک، دوسرا زخمی - ٹکر سے پولیس جوان ہلاک

ریت سے بھرا ایک ڈمپر حادثہ کے بعد بھاگ رہا ہے۔ دونوں پولیس والوں نے اس ڈمپر کو روک لیا۔ وہ ٹرک ڈرائیور سے بات کر رہے تھے۔ اسی دوران پیچھے سے ایک تیز رفتار ٹرک آیا اور پی آر وی کو ٹکر مار دی۔ Policeman killed, Another Injured in Truck Crash

ٹرک کی ٹکر سے پولیس جوان ہلاک، دوسرا زخمی
ٹرک کی ٹکر سے پولیس جوان ہلاک، دوسرا زخمی

By

Published : Mar 17, 2022, 11:26 AM IST


غازی آباد: اتر پردیش کے غازی آباد میں ایسٹرن پیریفرل ایکسپریس وے پر ایک ٹرک نے یوپی پولیس کی پی آر وی گاڑی کو ٹکر ماردی۔ جس کے سبب گاڑی سے نیچے کھڑا ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا، جب کہ دوسرا سپاہی زخمی ہو گیا۔ حادثہ کے بعد ملزم ڈرائیور ٹرک سمیت فرار ہو گیا۔ Policeman killed, Another Injured in Truck Crash

یہ حادثہ ایکسپریس وے مراد نگر ڈاسنہ کٹ کے قریب پیش آیا۔ علی گڑھ کے 40 سالہ کانسٹیبل سدھیر عتری اور گورو مراد نگر تھانے کے PRV-2185 پر تعینات تھے، جو ٹپل تھانہ علاقے کے سیارول گاؤں کے رہنے والے تھے۔

پی آر وی گاڑی پر تعینات جوان ایک ڈمپر کو روکنے کے بعد ڈرائیور سے بات کر رہے تھے کہ پیچھے سے دوسرے ٹرک نے اسے ٹکر مار دی۔


پولیس نے بتایا کہ سدھیر اور گورو پی آر وی گاڑی میں گشت کر رہے تھے۔ اس دوران اسے خبر ملی کہ ریت سے بھرا ایک ڈمپر حادثہ کے بعد بھاگ رہا ہے۔ دونوں پولیس والوں نے اس ڈمپر کو روک لیا۔ وہ ٹرک ڈرائیور سے بات کر رہے تھے۔ اسی دوران پیچھے سے ایک تیز رفتار ٹرک آیا اور پی آر وی کو ٹکر مار دی۔ ڈمپر کی زد میں آکر سدھیر کی موقع پر ہی موت ہوگئی جب کہ گورو زخمی ہوگیا۔ حادثہ کے بعد ملزم ٹرک ڈرائیور ٹرک کے ساتھ فرار ہو گئے۔ موقع پا کر ڈمپر ڈرائیور بھی فرار ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:


اطلاع پر تھانہ مراد نگر کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ سدھیر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔ گورو کا قریبی اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ پولیس نے ڈمپر کو تحویل میں لے لیا ہے۔ ساتھ ہی ملزم ٹرک ڈرائیور کی شناخت کے لیے ایکسپریس وے کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details