اردو

urdu

ETV Bharat / crime

سہارنپور: پولیس نے لوٹ کی واردات کا انکشاف کیا - ملزمین کے پاس سے پولیس نے لوٹ کے زیورات برآمد کرلیے ہیں

سہارنپور پولیس نے گزشتہ روز ہوئے ایک لوٹ کا انکشاف کرتے ہوئے معاملے میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ملزمین کے پاس سے پولیس نے لوٹ کے زیورات برآمد کرلیے ہیں۔

پولیس نے لوٹ کی واردات کا انکشاف کیا
پولیس نے لوٹ کی واردات کا انکشاف کیا

By

Published : Oct 15, 2021, 1:23 PM IST

سہارنپور: سہارنپور میں دو روز قبل ایک گھر میں ہوئے لوٹ کی واردات کو سہارنپور پولیس نے آج انکشاف کرتے ہوئے معاملے میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار پولیس نے ملزمان سے لوٹے ہوئے زیورات برآمد کرلئے ہیں۔

ویڈیو
اطلاعات کے مطابق دو روز قبل ایک بدمعاش نے صدر بازار علاقے کے چندر نگر کالونی میں رہنے والے اونیش پسریچہ کے گھر میں داخل ہوکر ان کی بیوی سے لاکھوں کی سونے کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگیا۔

واقعے کی کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچی پولیس کی ٹیم نے فورا کاروائی کرتے ہوئے معاملے میں ملوث ملزم رتیش عرف وشال کو سرویلانش ٹیم کی مدد سے گرفتار کرلیا۔ اور اس کے قبضے لوٹ کے تمام زیورات حاصل کرلیے، جس کا انکشاف ایس پی سہارنپور ڈاکٹر ایس چنپا نے آج ایک پریس کانفرنس کے ذریعے کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details