رامپور: اترپردیش کے رامپور کے تھانہ بلاسپور علاقے میں قتل کی واردات میں فرار چل رہا ملزم اور 50 ہزار روپے کے انعامی بدمعاش کو پولیس نے مبینہ تصادم کے بعد گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق تھانہ بلاسپور پولیس نے شکار ڈھابہ کے پاس چیکنگ کے دوران رودرپور کی طرف سے ایک شخص بغیر نمبر پلیٹ کی ایک موٹر سائیکل سے آتا ہوا دیکھ کر اسے رکنے کا اشارہ کیا گیا تو وہ بلاسپور کی جانب بھاگنے لگا۔Arrested Murder Accused after Encounter in Rampur
پولیس کے مطابق انچارج انسپکٹر بلاسپور نے ملزم کا پیچھا کیا تو وہ ڈنڈیا بن میں داخل ہو گیا اور پولیس ٹیم پر فائرنگ کی۔ پولیس نے بھی گولی چلائی جس میں موٹر سائیکل سوار کے بائیں پیر میں گولی لگی، جس کے بعد پولیس نے اسے دبوچ لیا اور اس نے اپنا نام بلراج عرف ببلو ولد بلدیو سنگھ ساکن کوشل گنج تھانہ بلاسپور بتایا۔