ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کی پولیس آج کل خوب مصروف نظر آرہی ہے۔ مظفر نگر پولیس دن رات بدمعاشوں کا انکاؤنٹر کر رہی ہے اور بدمعاشوں کو جیل بھیجنے کا کام کر رہی ہے۔ Police Arrest Robber in Muzaffarnagar Clash۔ اسی سلسلے میں مظفرنگر کے تھانہ سول لائن علاقے کے سندھاونلی روڑ کے انڈر پاس پر پولیس اور لٹیرے بدمعاش کے مابین انکاؤنٹر ہوا۔ دونوں طرف سے چلی فائرنگ میں ایک لٹیرا سونو گجر ولد بنجارا رہائشی گاؤں سکندر پور تھانہ بھوپا ضلع مظفرنگر پولیس کی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ زخمی بدمعاش نے تیرہ اپریل کی رات کو تھانہ علاقہ سیول لائن کے رینبو روڈ پر نامعلوم لٹیروں کے ساتھ صرف وصابون کی فیکٹری میں لوٹ کی واردات کو انجام دیا تھا۔
Police Arrest Robber in Muzaffarnagar Clash: مظفر نگر میں پولیس اور لٹیرے کے مابین تصادم کے دوران ایک مطلوب لٹیرا زخمی - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز
مظفر نگر میں پولیس اور لٹیرے کے مابین تصادم کے دوران ایک مطلوب لٹیرے کو زخمی کو پولیس نے زخمی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے۔ Police Arrest Robber in Muzaffarnagar Clash
یہ بھی پڑھیں:
اس لوٹ کے سلسلے میں تھانہ سیول لائن پر CN_149/22 US-394 IPC درج کیا گیا ہے گرفتار ملزمان کے قبضے سے پولیس نے غیرقانونی اصلاح کار توس ایک موٹر سائیکل اور اکیس ہزار روپے نقد برآمد کیے ہیں۔ گرفتار ملزمان کی مجرمانہ تاریخ کے بارے میں معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔