پولیس انکاؤنٹر کے دوران بدمعاش زخمی ہوگیا تھا، زخمی ملزم کو علاج کے لیے ضلعی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔
گرفتار بدمعاش نے گذشتہ روز ایک معصوم کو اغوا کرنے کے بعد قتل کر دیا تھا جس کے بعد وہ فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔
پولیس انکاؤنٹر میں ایک بدمعاش گرفتار پولیس کے مطابق گاؤں بلنا میں پانچ برس کے تابش کی اغوا کرکے اس کے اہل خانہ دھمکی آمیز خط لکھا کہ فوراً رقم دی جائے۔
تاہم اہل خانہ کے کسی اقدام سے قبل ہی تابش کو قتل کر اس کی لاش گاؤں کے مسجد کے چھت پر گنبد میں چھپا دی تھی۔
اس معاملے میں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کیا۔
مزید پڑھیں:اناؤ: گھر سے لاپتہ تین کمسن بچیاں کھیت میں بندھی ملیں، دو ہلاک
اس کے بعد اس معاملے کے کلید ملزم عرفات کو فرار ہونے سے قبل ہی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس نے اطلاع ملنے پر موٹر سائیکل سوار عرفات کو پکڑنے کی کوشش کی جس کے بعد بدمعاش نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ تاہم پولیس نے مقابلے کے بعد بدمعاش کو گرفتار کر لیا۔
اس معاملے کی تفصیلات ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس اجے پرتاپ سنگھ نے بتاتے ہوئے کہا کہ ملزم کے پاس سے ایک اسلحہ، کارتوس اور موٹر سائیکل ضبط کیا گیا ہے۔