ممبئی کرائم برانچ کی اینٹی نارکوٹک سیل یونٹ نے 23 برس کے ملزم پرویز انصاری کو ڈھائی کروڑ سے بھی زائد مالیت کی چرس کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔
ممبئی: 15 کلو منشیات کے ساتھ ملزم گرفتار اینٹی نارکوٹک سیل کے ڈی سی پی دتا نلاوڑے کے مطابق ملزم کو ممبئی کے بوریولی علاقے سے 15 کلو چرس کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔
اینٹی نارکوٹکس سیل اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہا ہے کہ یہ منشیات کن لوگوں تک پہچانی تھی کیونکہ تفتیش میں اب تک اس بات کی جانکاری نہیں مل پائی کہ اس کے اصل سوداگر کون ہیں۔
اسی لیے ملزم سے اس بات کی تفتیش کی جارہی ہے کی اس منشیات کو وہ کسے سپلائی کرنے والا تھا۔
در اصل سوشانت سنگھ راجپوت خودکشی کے بعد ممبئی اینٹی نارکوٹکس سیل نے منشیات مخالف کارروائیوں میں تیزی لائی ہے جس کی وجہ سے ممبئی کے کئی علاقوں میں اس طرح کی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔