دموہ: مدھیہ پردیش کے دموہ ضلع کی میونسپل کونسل پتھریا کے صدر سندر لال وشوکرما کو دس ماہ پرانے فوجداری معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔Damoh Crime Update
پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کی پتھریامیونسپل کونسل کے صدر سندر لال وشوکرما پر 10 ماہ پرانے دفعہ 326 کیس میں چھ ملزمان کے ساتھ ان کا نام بھی شامل تھا، جس میں سے اب تک 5 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ لیکن سندر لال وشوکرما اس معاملے میں مسلسل مفرور تھے۔ انہیں گرفتار کرکے آج عدالت میں پیش کیا گیا۔