انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹ نے اپنی تیسویں سالانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے کئی اہم انکشافات کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سنہ 1990 سے نومبر 2020 تک دنیا بھر میں دو ہزار چھ سو اٹھاون (2658) صحافیوں کا قتل ہوا۔
مارے گئے صحافیوں میں سے 50 فیصد کا قتل جنگ اور تشدد سے متاثرہ ملکوں میں ہوا۔ عراق پوری دنیا میں صحافیوں کے لیے سب سے خطرناک ملک ثابت ہوا۔ صرف عراق میں ہی 339 صحافیوں کا قتل ہوا۔
عراق کے بعد میکسکو میں 175، فیلیپین میں 159، پاکستان میں 138، بھارت میں 116، روس میں 110، الجیریا میں 106، سیریا میں 96، صومالیہ میں 93 اور افغانستان میں 93 صحافی ہلاک کیے گئے۔
انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹ کی اس رپورٹ میں اس تیس سالہ عرصے کے دوران 2006 اور 2007 صحافیوں کے لیے سب سے خطرناک سال رہے۔ 2006 میں 155 اور 2007 میں 135 صحافی مارے گئے۔
سنہ 2006 اور 2007 میں صرف عراق میں ہی جنگ اور فرقہ وارانہ خانہ جنگی کی وجہ سے بالترتیب 96 اور 95 صحافیوں کا قتل ہوا۔