سمستی پور: بہار کے ضلع سمستی پور کے وارث نگر تھانہ علاقے میں پیر کی صبح شرپسندوں نے دودھ مرکز کے آپریٹر سرویش ٹھاکر کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
پولس ذرائع نے یہاں بتایا کہ ضلع کے رہوا گاؤں کا رہائشی سرویش ٹھاکر (50) صبح اپنے دودھ کے مرکز پر کام کررہا تھا اس دوران بائیک پر سوار دو مجرم وہاں پہنچے اور اسے گولی مار کر قتل کردیا۔