سہارنپور: اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں اڈیشنل سیشن اپرنا پانڈے نے وجئے کرشن کو بیوی اور بیٹے کے قتل کا خاطی قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا اور دس ہزار روپئے مالی جرمانے عائد کیا ہے۔ وجئے کرشن گذشتہ چھ سال سے جیل میں قید ہے۔ اسسٹنٹ سرکاری وکیل راکیش سہل نے آج بتایا کہ 19مئی 2016 کو تھانہ گاگل ہیڑی میں اسی علاقے کے گاؤں ہروڑا باشندہ سلیمان نے اطلاع دی تھی کہ ان کے گاؤں میں ٹیوب ویل کے کنارے ایک گاڑی کھڑی ہوئی ہے۔ اس گاڑی میں ڈرائیور کی سیٹ پر ایک شخص بیہوشی کی حالت میں پڑا ہوا ہے۔ گاڑی میں ایک بچے اور خاتون کی لاشیں پڑی ہوئی تھیں۔Man Sentenced to life imprisonment for Murder
پولیس نے معاملے کی جانچ میں بتایا کہ وجئے کرشن باشندہ گاؤں ابلا ضلع کرنا ہریانہ اپنی شادی سے خوش نہیں تھا۔ اسے اپنی بیوی سیما دیوی کے کسی دیگر شخص سے ناجائز تعلقات ہونے کا شک تھا۔ اور بیٹا جشن کو بی وہ اپنی اولد نہیں مانتا تھا۔ وجئے کرشن نے دونوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے ہریدوار گھمانے کا بہانہ بتاتے ہوئے وہ بیوی سیما دیوی اور بیٹے کو کار سے سہارنپور کے ہروڑا گاؤں میں لے آیا۔ جہاں اس نے ایک ٹیوب ویل کے نزدیک کار کو کھڑی کر کے نیند کی گولیاں پانی میں ملا کر پلادیں اور بیہوش ہونے پر دونوں کا چھری سے گردن کاٹ کر قتل کردیا۔