حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک شخص نے اپنی بیوی کا گلا کاٹ دیا۔ یہ واردات ضلع کی ایڈوکیٹس کالونی میں پیش آئی جس کے نتیجہ میں خاتون موقع پر ہی ہلا ک ہوگئی۔ اس واردات کے لئے شوہر نے تیز دھار چاقو کا استعمال کیا۔ مقتولہ کی شناخت 25سالہ کلپنا کے طورپر کی گئی ہے جبکہ ملزم کی نشاندہی اس خاتون کے شوہر بھاسکر کے طورپر کی گئی۔ Man Killed his wife by Slitting Her Throat
خاتون، گھروں میں جاکر کام کرتی تھی جبکہ ملزم مٹن کی دکان میں کام کرتا تھا۔ اس جوڑے کو تین بیٹیاں ہیں۔ اس واردات کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے لاش کو سرکاری اسپتال منتقل کردیا اور اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔ پولیس نے ملزم کی تلاش کا کام بھی شروع کردیا۔ شبہ کیاجارہا ہے کہ بھاسکر کچھ دنوں سے اپنی بیوی کے کردار پر شبہ کررہا تھا۔