اردو

urdu

ETV Bharat / crime

مغربی بنگال: لاکھوں روپے کے جعلی نوٹ کے ساتھ نوجوان گرفتار - west Bengal news

مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے فراخا تھانہ علاقے سے پولیس اور اسپیشل آپریشن گروپ نے بہار سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو لاکھوں روپے کے جعلی نوٹ کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔

representative image
representative image

By

Published : Jun 6, 2021, 4:41 AM IST

مرشدآباد ضلع کے فراخا تھانہ علاقے میں پولیس اور اسپیشل آپریشن گروپ نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر فراخا بس اسٹینڈ پر شک کی بنیاد ایک نوجوان کی تلاشی لی اس دوران نوجوان کے بیگ سے دو لاکھ روپے کے جعلی نوٹ برآمد ہوئے جس کے بعد نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مخبر کی جانب سے جعلی نوٹوں کے اسمگلنگ کی اطلاع ملی تھی اور اسی بنا پر فراخا بس اسٹینڈ پر خصوصی تلاشی مہم چلائی گئی۔ اس مہم میں اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی ) کی بھی مدد لی گئی۔

پولیس نے بتایا کہا جعلی نوٹوں کے ساتھ گرفتار نوجوان کی شناخت ستیش شرما کے طور پر ہوئی ہے اور وہ بہار سے تعلق رکھتا ہے۔ گرفتار ستیش شرما بہار کے پورنیا کا رہنے والا ہے۔ وہ مالدہ سے جعلی نوٹ لے کر فراخا آیا تھا اور وہاں سے بہار روانہ ہونے والا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details