اردو

urdu

ETV Bharat / crime

Honor Killing: محبت کی شادی کرنے والے جوڑے پر فائرنگ، لڑکی ہلاک - شہاجہاں پور میں قتل کا معاملہ

شاہجہاں پور پولیس کے مطابق یہ واقعہ جلال آباد تھانہ علاقہ کے گاؤں ککڑہ کا ہے۔ اس گاؤں کے رہنے والے 22 سالہ سنوج کا اپنے ہی محلے کی ایک لڑکی سے معاشقہ چل رہا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ لڑکی ہفتے کی رات گھر سے لاپتہ ہو گئی تھی۔Girl killed, Man critically Injured in UP

جوڑے کو گولی ماری
جوڑے کو گولی ماری

By

Published : Feb 22, 2022, 2:07 PM IST

اتر پردیش کے شاہجہاں پور میں ’آنر کلنگ‘ کا ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ عشق کی وجہ سے عاشق و معشوق کو گولی مار دی گئی۔ Girl killed, Man critically Injured in UP

اپنے ہی بھائیوں کی گولی لگنے سے لڑکی موقع پر ہی دم توڑ گئی جب کہ عاشق کی حالت تشویشناک ہے۔ اسے مقامی میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس سپرنٹنڈنٹ ایس آنند جائے حادثہ کا معائنہ کرنے پہنچے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ جلال آباد تھانہ علاقہ کے گاؤں ککڑہ کا ہے۔ اس گاؤں کے رہنے والے 22 سالہ سنوج کا اپنے ہی محلے کی ایک لڑکی سے معاشقہ چل رہا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ لڑکی ہفتے کی رات گھر سے لاپتہ ہو گئی تھی۔

اس کے گھر والوں کو شک تھا کہ لڑکی سنوج سے ملنے گئی تھی۔ پیر کی شام لڑکی کے بھائی راجیو، سشیل، ملائم اور نرسنگھ نے والد حاکم کے ساتھ مل کر محبت کرنے والے جوڑے کو پکڑ کر گولی مار دی۔ سر میں گولی لگنے سے پریتی کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جبکہ سنوج کے پیٹ اور کنپٹی میں گولی لگی ہے۔ اس دوران سنوج کا سر اینٹ سےبھی کچلا گیا۔

بھائیوں کی جانب سے چلائی گئی گولی سے لڑکی کے والد حاکم کے پیر میں بھی گولی لگی ہے۔ دونوں کو مردہ سمجھ کر ملزمان گھر سے فرار ہوگئے۔ دن دہاڑے اس آنر کلنگ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے سونو کو میڈیکل کالج میں داخل کرایا جبکہ لڑکی کی لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ گاؤں میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:علیگڑھ : فائرنگ میں ایک شخض کی موت


پولیس سپرنٹنڈنٹ ایس آنند نے موقع پر پہنچ کر جائے حادثہ کا معائنہ کیا۔ فی الحال پولیس نے دو ملزمان کو حراست میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details