اردو

urdu

ETV Bharat / crime

Life Imprisonment to Rapist تریپورہ میں جنسی زیادتی کے مجرم کو عمر قید کی سزا

جنوبی تریپورہ کی ایک خصوصی عدالت نے جنسی زیادتی کے قصوروار کو عمر قید کی سزا سنائی ہے اور ساتھ ہی دس ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ Life Sentence For Rapist In Tripura

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 31, 2022, 5:08 PM IST

اگرتلہ:خصوصی عدالت نے فروری 2020 میں جنوبی تریپورہ کے بیکھورا تھانہ علاقے کے تحت مغربی مہوری پور گاؤں میں دو سالہ معصوم بچی کے ساتھ جنزی زیادتی کرنے والے ملزم کو آج قصوروار قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی۔

اس معاملے کی تفتیشی افسر، بیکھورا پولیس اسٹیشن کی روما نوتیا نے بتایا کہ تریپورہ کے بیکھورا تھانہ علاقہ کے مغربی مہوری پور گاؤں میں سات فروری 2020 کی رات تقریباً ساڑھے آٹھ بجے ملزم جویدیب منڈل (27) اپنے ایک رشتے دار کے یہاں ٹھہرنے گیا تھا۔ جہاں اس نے رشتے دار کی دو سالہ معصوم بچی کے ساتھ جنزی زیادتی کی۔

لڑکی کی والدہ کی شکایت پر تفتیش شروع کی گئی، جس کے تحت ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نے پولیس اور عدالت کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ عدالت نے سنتیر بازار کے آر کے گنج گاؤں کے ملزم کو تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 376(2)(آئی) اور پوکسو ایکٹ کی دفعہ 6 کے تحت قصوروار پایا اور ملزم کو دس ہزار روپے جرمانے کے ساتھ عمر قید کی سزا سنائی۔

یہ بھی پڑھیں: Rape Case پرتاپ گڑھ میں جنسی زیادتی کے ملزم کو بیس سال کی قید

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details