اردو

urdu

ETV Bharat / crime

ادھمپور: مشتبہ حالت میں خاتون کی لاش برآمد - لڑکی

ادھم پور ضلع کی تحصیل موگری کی پنچایت کلسوٹ میں ایک خاتون کی موت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ خاتون کی لاش گھر سے 500 میٹر دور درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔ مقامی لوگوں اور خاتون کے شوہر نے پولیس کو اطلاع دیے بغیر لاش کو درخت سے گھر لے آئے تھے۔ دریں اثناء، جب اس معاملے کی معلومات لڑکی کے والدین تک پہنچی تو وہ بھی موقع پر پہنچ گئے۔

Lady died under mysterious circumstances
ادھمپور: پراسرار حالت میں خاتون کی موت

By

Published : Sep 1, 2021, 5:13 PM IST

لڑکی کے گھر والوں نے دیکھا کہ لڑکی کے جسم پر نشانات ہیں۔ جس کی وجہ سے انہیں شبہ تھا کہ خاتون کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش درخت سے لٹکائی گئی ہے۔ لڑکی کے بھائیوں اور والدین نے پولیس انتظامیہ سے ملزم کے خلاف سخت کارروائی کی اپیل کی ہے۔ کیونکہ کچھ دن پہلے سسرال والوں کا لڑکی پر حملہ کرنے کا معاملہ منظر عام پر آیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے کیس درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

ویڈیو

یہ بھی پڑھیں:پنچایتی نظام کو مستحکم کرنے کے موضوع پر ایل جی کی میٹنگ

متوفی 35 سالہ پربینا دیوی کلسوت گاؤں کی رہنے والی تھی۔ آج صبح خاتون کا پوسٹ مارٹم ڈسٹرکٹ ہسپتال ادھم پور میں کیا گیا اور لاش والدین کے حوالے کردی گئی۔ اس معاملے کے حوالے سے لڑکی کے والدین اور دیگر لوگوں کی بڑی تعداد نے ضلعی پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ملزم کے خلاف کیس درج کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details