سی بی آئی کے اینٹی کرپشن برانچ کے افسران نے بالی گنج اور نئی ہٹی میں چھاپہ مارا۔ سی بی آئی ذرائع کے مطابق 'منٹرم ای سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ' نام سے چٹ فنڈ کمپنی نے متعدد اسکیمیں دکھا کر مارکیٹ سے کروڑوں روپے غیر قانونی طور پر جمع کیے ہیں۔ مقدمہ 2020 میں درج کیا گیا تھا۔ سی بی آئی نے چٹ فنڈ کمپنی کے ڈائریکٹر سمراٹ بھٹاچاریہ کے گھر اور دفتر پر چھاپہ مارا۔
سی بی آئی نے کئی گھنٹوں تک بالی گنج علاقے میں فرن روڈ پر واقع دفتر اور رہائش گاہ کی تلاشی لی۔ دوسری طرف سی بی آئی نے سمراٹ بھٹاچاریہ اور پرینکا بھٹاچاریہ کے گھروں پر چھاپہ مارا۔ سی بی آئی ذرائع کے مطابق کئی دستاویزات اور الیکٹرانک آلات برآمد ہوئے ہیں۔ سی بی آئی جانچ کررہی ہے کہ عوام سے لیے گئے روپے کس اکائونٹ میں جمع ہوئے اور ان روپے کا کہا ں استعمال کیا جارہا ہے۔
مغربی بنگال میں ایک اور نئی چٹ فنڈ کمپنی کا انکشاف - سمراٹ بھٹاچاریہ کے گھر اور دفتر پر چھاپہ
مرکزی جانچ ایجنسی سی بی آئی ایک نئی چٹ فنڈ کمپنی کے دفاتر اور مختلف مقامات پر چھاپہ مارکر کارروائی کی ہے۔
سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد سیبی نے اس کمپنی کے خلاف معلومات جمع کرنا شروع کیا تھا اور یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ بالی گنج کے علاقے میں آفس کم رہائش کب سے ہے۔ اس کے علاوہ، سی بی آئی نیہاتی میں دو رہائش گاہوں میں پائی جانے والی اہم معلومات اور دستاویزات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اس سے پہلے، شاردا، روز ویلی چٹ فنڈ اسکینڈل کی جانچ سی بی آئی کررہی ہے۔
سی بی آئی کی اینٹی کرپشن برانچ کے افسران کا کہنا ہے کہ اس نئی چٹ فن کمپنی کے خلاف ہزاروں کروڑ روپے کے گھوٹالے کا الزام ہے۔ تقریباً دس گھنٹے تک یہ کارروائی چلی ہے۔'
یواین آئی